بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قائد انقلاب اسلامی كےدفتر كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای ۱۷ مئی كو الجزائر كے صدر عبدالعزيز بوتقليقہ سے ملاقات كے دوران ملت الجزائر كو ايك شجاع، مشرقی ملت قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ ايران اور الجزائر كے روابط دوستانہ ہیں اور ان روابط میں مزيد ترقی ہونی چاہیے۔
انہوں نے ايران كی علمی ترقی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ تمام اسلامی ممالك اس مقام پر فائز ہو سكتے ہیں البتہ اس كی شرط یہ ہے كہ وہ اپنے آپ پر اعتماد كرتے ہوں اور ايك دوسرے سے تعاون كو فروغ دیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے فلسطين كے افسوسناك حالات اور عالمی برادری اور اسلامی ممالك كی خاموشی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ اگر اسلامی ممالك، فلسطين كے بارے میں اپنی ذمہ داريوں پر عمل كرے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔
حضرت آيت اللہ خامنہ ای نےمزيد فرمايا كہ OIC كو صیہونی حكومت كا مقابلہ كرنے كے لئے ٹھوس اور عملی اقدام كرنا چاہیے۔
580809