قدس كے مقدس مقامات كے خلاف صیہونی اقدامات كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

قدس كے مقدس مقامات كے خلاف صیہونی اقدامات كا جائزہ ليا گيا ہے

فكرونظر گروپ: لبنان كے شمالی شہر "طرابلس" میں ۱۸ مئی كو ايك سيمينار كے دوران اجلاس اور مقبوضہ فلسطين كے مقدس مقامات كے خلاف صیہونی حكومت كے اقدامات كاجائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی جمعيت اتحاد اسلامی، قدس انسٹیٹيوٹ اور يونيورسٹيوں كے طلباء كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہوا ہے۔
لبنان كے "دارالزہراء(س)" كے تعلقات عامہ كے انچارج نے اس سيمينار میں جہاد و كوشش اور مسئلہ فلسطين پر خصوصی توجہ كی اہميت پر تقرير كی ہے۔
لبنان میں قدس انسٹیٹيوٹ كے انفارميشن كے انچارج ہشام يعقوب نے بھی صیہونی كے توسط سے قدس پر قبضے كی تاريخ كو پيش كرتے ہوئے كہا كہ اس شہر كے اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كو یہودی سازی كے مقصد كے تحت تباہ كيا جا رہا ہے۔
581942