بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق سيد علی فضل اللہ نے بيروت كے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ صیہونی حكومت قدس شريف میں یہودی بستيوں كی تعمير كے سلسلے میں اپنے جديد منصوبوں كے نفاذ كی كوشش كر رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صیہونی حكومت یہودی سازی قدس اور اسلامی اور عربی آثار كو مٹانے كے لئے كوششیں كر رہی ہے اور مسجد الاقصی كےگرد سيمنٹ كی بلند ديواروں كا گھراؤ ڈالا ہوا ہے۔
سيد علی فضل اللہ نےكہا كہ دشمن امريكی حكومت كے تعاون سے اپنے ناپاك عزائم كی تيزی سےتكميل كر رہا ہے جبكہ مسلمان اور عرب صیہونی مظالم كے مقابلے میں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم مقاومت كے گروپوں سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ ايك بنيادی اور ٹھوس اقدامات كے ذريعے صیہونی مظالم كا مقابلہ كریں۔
583101