ايران اورتركی كے درميان ثقافتی روابط كا استحكام

IQNA

ايران اورتركی كے درميان ثقافتی روابط كا استحكام

فكرونظر گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ "مہدی مصطفوی" ايران اور تركی كے درميان علمی، تعليمی اور ثقافتی تعاون كے سمجھوتے پر دستخط اس ملك میں فارسی زبان میں ترجمہ ہونے والی كتابوں كی نمائش كے افتتاح اور تركی حكام سے ملاقات كے لئے ۲۳ مئی كو انقرہ روانہ ہو گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ جناب مصطفوی اپنے اس سفر كے دوران تركی كی ديانت آرگنائزيشن كے سربراہ، اس ملك كے وزير ثقافت و سيروسياحت اور وفاقی وزير سے دينی امور كے بارے میں ملاقات اور گفتگو كریں گے۔
اس كے علاوہ وہ تركی كے مختلف قرآنی اور دينی تعليمی سنٹرز، طلباء اور اساتذہ كے اجتماع سے خطاب، اسنتبول، انقرہ اور قونیہ كی يونيورسٹيوں میں فارسی زبان كے گروپوں كا وزٹ اور استنبول كی "سلطان احمد" مسجد كے نماز جمعہ میں شركت جيسے پروگرام میں شركت كریں گے۔
584153