تھائی لينڈ میں "اديان كی نظر میں خواتين كے حقوق" كے موضوع پر گول ميزكانفرنس كا انعقاد

IQNA

تھائی لينڈ میں "اديان كی نظر میں خواتين كے حقوق" كے موضوع پر گول ميزكانفرنس كا انعقاد

فكرونظر گروپ: حضرت فاطمۃ زہراء(س) ار امام خمينی(رح) كی ولادت با سعادت، روز خاتون كی مناسبت سے تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك میں "اديان كی نظر میں خواتين كے حقوق" كے موضوع پر ايك گول ميزكانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق بنكاك میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں اورتھائی لينڈ كی مسلمان خواتين كے گروپ اور اس ملك كے حوزہ علمیہ خواتين "المہدیہ" كے تعاون سے ۶ جون كو بنكاك كے "فروينگ" ہوٹل میں یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اسلام، عيسائيت، یہوديت، بدھ مت اور ديگر اديان كے ماہرين اور شخصيات اس سيمينار میں شركت كر كے امام خمينی(رح) كی نظر میں خواتين كے حقوق اور مختلف اديان كی نظر میں خواتين كے حقوق جيسے موضوعات پر تقارير كریں گے۔
585414