آيت اللہ قبلان نے قومی وحدت كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

آيت اللہ قبلان نے قومی وحدت كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی اعلی اسلامك اسمبلی كے قائم مقام آيت اللہ قبلان نےجنوب لبنان كی آزادی كی دسویں سالگرہ كی مناسبت سے اپنے ايك پيغام میں اس ملك كے ديگر مقبوضہ علاقوں كو واپس لينے كے لئے قومی وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے مقاومت اور آزادی كی سالگرہ كی مناسبت سے مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ لبنان ان دونوں میں صیہونی دشمن پر مسلمانوں اور عربوں كی عظيم فتح و كامرانی كا جشن منا رہا ہے اور اس ملك كے صیہونی حكومت كے ناقابل شكست افسانے كو توڑ كر ركھ ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمارے وطن اور لوگوں كے لئے ۲۵ مئی كا دن باطل پر حق كی فتح كا دن ہے اور ہم نے اس دن لبنان كو تاريخ كے سنہری دور میں درج كر ديا ہے۔
آيت اللہ قبلان نے آخر میں كہا كہ اس وقت ہمیں وحدت و اتحاد كے ذريعے ۲۰۰۰ء كی فتح كا تحفظ كریں۔
585214