تھائی لينڈ كی انجمن شيعہ كی تاسيس كی سالگرہ كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

تھائی لينڈ كی انجمن شيعہ كی تاسيس كی سالگرہ كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: تھائی لينڈ كے شہر بنكاك كے امامبارگاہ "حسينیہ" میں ۵ جون كو اس ملك كی شيعہ انجمن "ديوان جرين پاٹ" كی تاسيس كی ۵۲ویں سالگرہ كی مناسبت سے ايك پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس سالانہ پروگرام كے انعقاد كا مقصد تھائی لينڈ كے شيعہ امام بارگاہ كے امور كے لئے امداد اكٹھی كرنا مسلمان جوانوں كے لئے تعليمی پروگراموں سے تعاون، علمی گول ميز كانفرنس كا انعقاد، بچوں اور جوانوں كے توسط سے نمائش كا انعقاد اور حلال اشياء كی خريد و فروخت كرنا ہے۔
ہر سال بنكاك اور ديگر شہروں كے بہت زيادہ شيعہ اس پروگرام میں شركت كرتے ہیں۔
585392