جنت البقيع كی تعمير نو كے لئے عراقی شيعوں كی درخواست

IQNA

جنت البقيع كی تعمير نو كے لئے عراقی شيعوں كی درخواست

سياسی گروپ: عراق كے شيعہ شہريوں نے سعودی عرب سے مطالبہ كيا ہے وہ جنت البقيع میں ائمہ معصومين علیہم السلام اور حضرت ام البنين سلام اللہ علیہا كی قبروں كی تعمير كے لئے شيعوں كو اجازت دیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كربلا كے شيعوں نے حرم مطہر امام حسين(ع) میں حضرت ام البنين(س) كی وفات پر عزاداری كے دوران حضرت محمد(ص) اور اہل بيت(ع) كی سنت سے تمسك كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے سعودی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ جنت البقيع كے قبرستان میں ائمہ معصومين(ع) اور حضرت ام البنين(س) كی قبروں كی تعمير كی اجازت دے۔
كربلا كے عوام نے پوری دنيا كے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ پوری دنيا میں مظاہرے كر كے جنت البقيع میں موجود ائمہ طاہرين(ع) كی قبروں كی تعمير كے لئے سعودی حكومت پر دباؤ ڈالیں۔
587490