تيونس میں پہلے اسلامی بينك كا افتتاح

IQNA

تيونس میں پہلے اسلامی بينك كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: تيونس كے علاقے "الكرم" میں ۲۸ مئی كو "الزيتونہ" كے عنوان سے پہلے اسلامی بينك كا افتتاح ہوا ہے جس كی افتتاحی تقريب میں تيونس كے وزير اقتصاد "محمد رضا شلغوم" نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "kuna" كے حوالے سے نقل كيا ہے الزيتونہ بينك اسلامی تجارت كا پہلا بينك ہے جو تيونس شريعت كے اصولوں كی بنا پر فنانشل اور بينكی سروسز پيش كرے گا۔
تيونس كے مركزی بينك كے سربراہ "توفيق بكار" نے اس اسلامی بينك كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ بينك تيونس كے بينكی قوانين كے مطابق اسلامی بينك كاری كی سروسز پيش كرے گا اور آئندہ پورے ملك میں اس كی شاخوں كا افتتاح كيا جائے گا۔
587422