سوریہ كے مفتی نے معاشرے كی آگاہی میں علمائے دين كے كردار كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

سوریہ كے مفتی نے معاشرے كی آگاہی میں علمائے دين كے كردار كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وثقافتی گروپ: سوریہ كے مفتی نے مسلمان اور عيسائی علماء كی نشست كے دوران مختلف مسائل سے معاشرے كے افراد كی آگاہی كے لئے ان علماء كے كردار كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے ۲۷ مئی كو سوریہ كے صوبے ادلب میں مسلمان اور عيسائی كے اجتماع سےخطاب كرتے ہوئے احمد بدر الدين حسون نے كہا ہے كہ علمائے دين، معاشرے كی ترقی اور وطن سے محبت جيسی اقدار كی بنا پر نئی نسل كی تربيت میں اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۔
سوریہ كے مفتی نے مزيد كہا كہ یہ علماء اخلاقی اقدار سے آگاہ نسل كی تربيت، دينی اصولوں كی تقويت اور معاشرے سے مربوط مسائل كے بارے میں لوگوں كو آگاہ كرنے میں اہم كردار ادا كرسكتے ہیں۔
587588