سكولوں میں نماز كے قيام كی پابندی پر جرمنی كی اسلامی آرگنائزيشنز كی نكتہ چينی

IQNA

سكولوں میں نماز كے قيام كی پابندی پر جرمنی كی اسلامی آرگنائزيشنز كی نكتہ چينی

سياسی گروپ: جرمنی كی اسلامی آرگنائزيشنز نے سكولوں میں نماز كے قيام كی پابندی پر مبنی پر برلن كی اعلی عدلت كے فيصلے پر نكتہ چينی كرتے ہوئے اس حكم كو جرمنی كے آئين كے مخالف قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی آرگنائزيشنز نے برلن كی سپريم كورٹ كے اس فيصلے پر اعتراض كرتے ہوئے كہا كہ یہ فيصلہ جرمنی كے اس آئين كے ساتھ سازگار نہیں ہے كہ جس كے تحت تمام افراد اپنے دينی اعمال انجام دينے میں آزاد ہیں۔
دوسری جانب برلن كے محكمہ تعليم نے اس فيصلے كو سراہتے ہوئے كہا كہ جرمنی كے تعليمی انسٹیٹيوٹز دينی غير جانبداری كی بنا پر سرگرمياں انجام دے رہے ہیں اور یہ فيصلہ بھی اس اصل كی مراعات كرنے كی بنا پر ديا گيا ہے۔
588234