فلسطين كی موجودہ صورتحال، تمام امت اسلام كے لئے ايك المیہ ہے: سعودی مولف

IQNA

فلسطين كی موجودہ صورتحال، تمام امت اسلام كے لئے ايك المیہ ہے: سعودی مولف

سياسی گروپ: سعودی عرب كے شہر "سیھات" كی "حمزۃ بن عبدالمطلب" مسجد كے خطيب اور امام جماعت اور مولف حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد حسن المز" نے فلسطين كی موجودہ صورتحال كو تمام امت اسلام كے لئے ايك المیہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے al-nemer.net سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حسن المز نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كی آزادی كی مہم ترين ركاوٹوں میں سے لالچ، حسد اور طمع ہے۔
انہوں نے اپنے حقوق كے تحفظ كے لئے فلسطينيوں كے عالمی برادری پر اندھے اعتماد كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ ديوار كی تعمير اور مقبوضہ فلسطين میں نسل پرستی كے اقدامات جيسے عالمی برادری كے فيصلے انتہائی غير عادلانہ فيصلے ہیں جو اس بات كی عكاسی كرتے ہیں كہ فلسطينی مسلمانوں كو ان اداروں پراعتماد نہیں كرنا چاہیے۔
المز نے لبنان كی مقاومت اسلامی سے صیہونی حكومت كی شكست كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا لبنان كی مقاومت اسلامی كا نماياں كارنامہ ان كی شاندار كاميابی ہے كہ جس كا دشمن بھی اعتراف كرتا ہوا نظر آتا ہے ارو جو اس كاميابی اور فتح كو نہیں ديكھ سكتا وہ حسد اور بغض كی آگ میں جل رہا ہے اور صیہونی حكومت نے اس شكست كے بعد بہت زيادہ نقصان اٹھايا ہے۔
588077