OIC كی جانب سے آزادی قافلے پر حملے كی مذمت

IQNA

OIC كی جانب سے آزادی قافلے پر حملے كی مذمت

سياسی گروپ: OIC كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حكومت كے حملے كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے OIC كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو نے غزہ كے آزادی قافلے كے امن پسند لوگوں پر صیہونی حكومت كے حملے كوبشريت كے خلاف ظلم قرار ديتےہوئے كہا كہ غزہ كے مظلوم عوام كے ساتھ ہمدردی كے لئے امن پسند لوگوں كے اس قافلے پر اسرائيلی حملہ بشريت كے خلاف ظلم اور ہيومن رائٹس كی كھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے اس حملے میں شہيد ہونے والے افراد كے گھر والوں كو تعزيت پيش كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت زخميوں كی سلامتی اور جسمانی صحت اور آزادی قافلے كے ديگر افراد كی سيكورٹی كی تمام تر ذمہ داری صیہونی حكومت پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا ہے كہ مقبوضہ فلسطين میں بشريت كے خلاف مظالم كی وجہ سے صہيونی حكومت كے حكام كو عدالتی كٹہرے میں لانے كے لئے تمام بين الاقوامی اداروں سے رابطے كی خبر دی ہے۔
589557