بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے سعودی روزنامہ "عكاظ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چلی كے دارالحكومت سانٹياگو میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے رجب طيب اردگان نے غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيلی حملے كو حكومتی دہشت گردی قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس سانحہ كے مقابلے میں تركی خاموش نہیں بیٹھے گا۔
تركی كے وزير اعظم نے مزيد كہا كہ یہ سب كو معلوم ہے كہ اس غير انسانی اور دہشت گردی كے حملے كے مقابلے میں تركی خالی ہاتھ قيام نہیں كرے گا۔
انہوں نے كہا كہ اسرائيل كے اس اقدام كے ذريعے بين الاقوامی قوانين كو پامال كر ديا ہے اور یہ حملہ اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ یہ حكومت امن كے قيام كے لئے مخلص نہیں ہے۔
589982