غزہ كے امن قافلے كے قتل عام پر تہران طلباء كا اجتماع

IQNA

غزہ كے امن قافلے كے قتل عام پر تہران طلباء كا اجتماع

سياسی گروپ: صوبہ تہران كے رضا كار اسٹوڈنٹس نے غزہ كے امن اور امدادی قافلے پر صیہونيوں كے حملے پر شديد اعتراض كرتے ہوئے تہران میں اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے مظاہرہ كيا ہے۔
صوبہ تہران كے رضا كار طلبہ كی انجمن كے تعلقات عامہ كے انچارج محمد علی محمدی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ صیہونی حكومت كے ہاتھوں غزہكے امن قافلے كے قتل عام كے بعد تہران كی يونيورسٹيوں كے طلباء نے یہ مظاہرہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ طلباء نے اس مظاہرے میں عالمی برادری كی خاموشی پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
590129