عالمی انجمن اسلام كی جانب سے غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حملے كی مذمت

IQNA

عالمی انجمن اسلام كی جانب سے غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حملے كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: عالمی انجمن اسلام كے ہیڈ آفس نے ۳۱ مئی كو اپنے ايك بيانیے میں غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حكومت كے وحشيانہ حملے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ عالمی انجمن اسلام اور اس سے وابستہ اسلامی سنٹرز اور انسٹیٹيوٹز غزہ كی پٹی میں مقيم مظلوم لوگوں كو انسان دوستانہ امداد پہنچانے والی امن پسند شخصيات كے قتل عام كی بھرپور مذمت كرتے ہیں۔
عالمی انجمن اسلام كے مركزی آفس نے اس بيانیے میں مزيد كہا ہے كہ غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيلی حملہ بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی ہے كيونكہ اس حملے میں ايسے افراد كو قتل كيا گيا ہے جو انسان دوستانہ اہداف ركھتے تھے وہ غزہ كی پٹی میں محصور لوگوں كے لئے غذائی اور میڈيكل كا سازوسامان لے كر جا رہے تھے۔
اس بيانیے میں اسلامی ممالك اور ہيومن رائٹس كے اداروں سےمطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ غزہ كی پٹی كے محاصرے كے خاتمے كے لئے اپنی تمام تر كوششیں بروئے كار لائیں۔
589705