ماسكو میں اسلامی معيشت كے تيسرے كورس كا انعقاد

IQNA

ماسكو میں اسلامی معيشت كے تيسرے كورس كا انعقاد

سماجی وثقافتی گروپ: ماسكو كے بين الاقوامی تجارت كے اعلی سكول نے ۱۷ جون سے ۲۷ جون تك اسلامی معيشت كا تيسرا شارٹ كورس منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ماسكو میں ايرانی كلچرل سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے مفتيوں كی كونسل كے شعبہ اقتصادی پروگرام اور ماسكو كے بين الاقوامی تجارت كے اعلی سكول كے تعاون سے یہ تين روزہ كورس منعقد ہو رہا ہے جس میں اسلامی معيشت كی عالمی ماركیٹ كا شوق ركھنے والے روس كے تجارتی امور كے نمائندے شركت كریں گے۔
ياد رہے كہ نہ فقط مشرقی ممالك بلكہ بہت سے مغربی ممالك میں بھی اسلامی معيشت كو فروغ ملا ہے۔
589853