بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الرياض" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر حكومت كی درخواست پر منعقد ہونے والے اس اجلاس میں غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيل كے وحشيانہ حملے كے نتائج پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل "عمروموسی" نے اسرائيلی حملے كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۳۱ مئی كو غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيلی فوج كا حملہ، سياسی، ہيومن رائٹس اور بين الاقوامی اداروں كے لئے ايك خطرناك چيلنج شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے صیہونی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ديگر ممالك كی طرح بين الاقوامی قوانين كا احترام كرے۔
590521