فلسطين میں "غزہ كے لئے عزت واحترام" كے عنوان سے فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

فلسطين میں "غزہ كے لئے عزت واحترام" كے عنوان سے فيسٹيول كا انعقاد

ثقافتی و سماجی گروپ: فلسطين میں "غزہ كے لئے عزت و احترام" كے موضوع پر ايك فيسٹيول منعقد ہوا ہے۔ جس میں فلسطين كے شہر "النقب" كی اسلامی تحريك كے سربراہ "حماد ابود عباس نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطين كے نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كےشہر "النقب" میں منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ہزاروں فلسطينيوں نے شركت كی ہے اور انہوں نے سبز رنگ اور تركی كے پرچم اٹھا ركھے تھے۔
فلسطين كے شہر النقب كی اسلامی تحريك كے سربراہ حماد ابود عباس نے اس فيسٹيول میں اپنی تقرير كے دوران اس اہم موقع پر فلسطين كے تمام گروپوں كے درميان وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
591425