امريكہ كے اٹارنی جنرل نے مسلمانوں كے خلاف شدت پسندی كا جائزہ لينے كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

امريكہ كے اٹارنی جنرل نے مسلمانوں كے خلاف شدت پسندی كا جائزہ لينے كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی گروپ: امريكہ كے اٹارنی جنرل "اريك ہولڈر" نے امريكہ اور مسلمانوں اور عربوں كے خلاف شدت پسندی گروپوں كے نفرت آميز رویے اور مظالم كاجائزہ لينا اس ملك كی عدالت كی ايك اہم ذمہ داری قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن عربی امريكی كی سالانہ نشست میں ہولڈر نے دشمنی اور نفرت كے خلاف جدوجہد كی تاكيد كرتے ہوئے كہا امريكہ كا فیڈرل تحقيقاتی دفتر مسلمانوں كے ساتھ دشمنی اور نفرت آميز اقدامات اور مظالم كا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس قسم كی سرگرميوں كا تكرار نہیں ہونے دے گا۔
انہوں نے امريكی رياست فلوریڈا كی ايك مسجد میں حالیہ دھماكے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امريكی پوليس اس وقت اس دھماكے كے بارے میں تحقيقات كر رہی ہے۔
592305