OIC نے صیہونی حكومت كے ساتھ اسلامی ممالك كے تعلقات كو ختم كرنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

OIC نے صیہونی حكومت كے ساتھ اسلامی ممالك كے تعلقات كو ختم كرنے كا مطالبہ كيا ہے

سياسی گروپ: OIC كے ركن ممالك كے وزراء خارجہ نے ۶ جون كو اپنے ايك بيانیے میں صیہونی حكومت كے ساتھ اسلامی ممالك كے تعلقات ختم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Figaro كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہے كہ سعودی عرب كے شہر جدہ میں اسلامی ممالك كے وزراء خارجہ كے ہنگامی اجلاس كے شركاء نے غزہ كےآزادی قافلے پر اسرائيلی حملے كی مذمت كرتے ہوئے تمام اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ صیہونی حكومت كے ساتھ اپنے روابط پر نظرثانی كریں۔
اسی طرح اس نشست میں غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيلی فوجيوں كے حملے كو حكومتی دہشت گردی قرار ديتے ہوئے تركی كی حكومت اور عوام كی فلسطين كی حمايت كو سراہا ہے۔
593072