بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "بان كی مون" نے تركی كے وزير اعظم "رجب طيب اردگان" سے ٹيليفونك گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حكومت كے حملے كا جائزہ لينے كے لئے اقوام متحدہ نے نيوزی لينڈ كے سابق وزير اعظم "جفری پالمری" كی سربراہی میں ايك بين الاقوامی تحقيقاتی كمیٹی كو تشكيل دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ تحقيقاتی كمیٹی غزہ كے امدادی قافلے پر اسرائيلی حملے كی مكمل تحقيقات كر كے آئندہ دو مہينوں كے دوران اس حملے كے بارے میں اپنی آخری رپورٹ پيش كرے گی۔
رجب طيب اردگان نے اقوام متحدہ سے اپيل كی ہے كہ وہ اسرائيل پر شديد پابندياں عائد كرے اور غزہ كےعوام كو امداد پہنچانے كے لئے یہ آرگنائزيشن پوری طرح حمايت كرے۔
592787