بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "راصد" نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی انجمن حقوق مدنی وسياسی نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ اس مظاہرے كے انعقاد كا مقصڈ غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حكومت كے حملے كی مذمت اور غزہ كے محاصرہ خاتمے كی درخواست كرنا ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ دنيا كے لوگ اس دلير اور شجاع اقدام كے احترام اور اس كی قدردانی كے لئے اٹھ كھڑے ہوئے ہیں لہذا سعودی عوام كو بھی اس اقدام پر اپنے جذبات اور اسرائيلی مظالم كی مذمت كرنی چاہیے۔
سعودی عرب كے دانشوروں، مولفوں، ہيومن رائٹس اور سوشل معاشرے كے سرگرم ركن افراد میں سے ۵۴ افراد نے اس بيانیے پر دستخط كیے ہیں۔
592748