آيت اللہ قبلان كی جانب سے ايران اور تركی كو اسلامی يونين تشكيل دينے كی دعوت

IQNA

آيت اللہ قبلان كی جانب سے ايران اور تركی كو اسلامی يونين تشكيل دينے كی دعوت

سياسی گروپ: لبنانی شيعوں كی اعلی اسلامی اسمبلی كے قائم مقام آيت اللہ قبلان نے ۷ جون كو اسلامی جمہوریہ ايران اور تركی كو دنيا میں اسلام كی قدرت كے نمائندے قرار ديتے ہوئے ان دونوں كو اسلامی يونين تشكيل دينے كی دعوت دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے كہا ہے كہ تہران اور انقرہ كا باہمی تعاون اور اتحاد مسلمانوں كے مفادات اور تقدير كے ساتھ بعض طاقتوں كے كھلنے كے سامنے ركاوٹ بنے گا۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اسلامی اور عربی ممالك كے درميان اتحاد و وحدت انتہائی ضروری ہے تاكہ عالم اسلام كے مفادات كا تحفظ كيا جا سكے لہذا ايران اور تركی كو چاہیے كہ اپنے اتحاد اور وحدت كا تحفظ كرتے ہوئے اسلامی تعاون كے لئے ايك كامياب مركز میں تبديل ہو جائیں۔
انہوں نے كہا كہ ايران اور تركی كا ايك موقف، صیہونی دشمن پر ايك كاری ضرب ہے جو بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی كر كے ہيومن رائٹس اور دينی انسانی اقدار كی پاسداری نہیں كرتا۔
593496