بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن عبدالمحسن التركی' اور عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كی اداری كونسل اور بانی كمیٹی كے سربراہ كی صدارت میں اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
اس اجلاس میں تعليم قرآن كريم كے بين الاقوامی سيمينار میں موجود محققين كے فيصلوں پر بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔
عالمی انجمن حفظ قرآن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بصفر" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس اجلاس میں اس انجمن كی سالانہ كاركردگی كی ايك رپورٹ بانی كمیٹی كےاراكين كو پيش كی جائے گی۔
593761