الہام علی اف نے دہشتگردی كا مقابلہ كرنے كے لئے مشتركہ كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

الہام علی اف نے دہشتگردی كا مقابلہ كرنے كے لئے مشتركہ كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی گروپ: جمہوریہ آذربائيجان كے صدر الہام اف نے "سيكا" (CICA) كی تيسری كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دہشتگردی كا مقابلہ كرنےكے لئے مشتركہ كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے اس ملك كی خبررساں ايجنسی (APA) كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الہام علی اف نے اس اجلاس میں غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيلی حملے كی مذمت كرتےہوئے ترك شہريوں كی شہادت پر تركی عوام كو تعزيت پيش كی ہے۔
انہوں نے كہا كہ ہم دہشت گردی كے اقدامات كےدرميان فرق كے قائل نہیں ہیں اور ہم ان اقدامات كی شديد مذمت كرتے ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی كا مقابلہ كرنے كے لئے مشتركہ كوششوں كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ايشيا میں سيكورٹی اور السامی سياست كا نفاذ، دنيا میں سلامتی سياست كا ايك بہت بڑا حصہ شمار ہوتا ہے۔
593986