بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں عالم اسلام كو درپيش مسائل اور موجودہ سخت حالات میں مسلمانوں كی وحدت كی ضرورت كا جائزہ ليا گيا ہے۔
علامہ نابلسی نے اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی كے وجود مبارك كو مسلمانوں كےلئے انتہائی اہم قرار ديتے ہوئے عالم استكبار كے مقابلے میں ملت ايران كو استقامت اور پائيداری كی دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل قابل فنا ہے اور ۲۰۰۰ء سے یہ حكومت مسلسل پستی اور نابودی كی طرف جاری ہے لہذا امت اسلام كو اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم كرے اس حقيقی دشمن كے مقابلے میں كھڑا ہونا چاہیے۔
594250