ايرانی وفد كی لبنان كے علامہ نابلسی سے ملاقات

IQNA

ايرانی وفد كی لبنان كے علامہ نابلسی سے ملاقات

سياسی گروپ: آيت اللہ العظمی ناصر مكارم شيرازی كے نمائندے حجۃ الاسلام سيد محمد جواد بنی سعيد كی سربراہ میں ايرانی وفد نے ۸ جون كو لبنان كے علاقے جبل عامل كی انجمن علماء كے سربراہ علامہ نابلسی سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں عالم اسلام كو درپيش مسائل اور موجودہ سخت حالات میں مسلمانوں كی وحدت كی ضرورت كا جائزہ ليا گيا ہے۔
علامہ نابلسی نے اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی كے وجود مبارك كو مسلمانوں كےلئے انتہائی اہم قرار ديتے ہوئے عالم استكبار كے مقابلے میں ملت ايران كو استقامت اور پائيداری كی دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل قابل فنا ہے اور ۲۰۰۰ء سے یہ حكومت مسلسل پستی اور نابودی كی طرف جاری ہے لہذا امت اسلام كو اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم كرے اس حقيقی دشمن كے مقابلے میں كھڑا ہونا چاہیے۔
594250