بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے فلسطينی خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ استنبول میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كے اختتامی بيانیے میں فلسطينی عوام پر اسرائيلی مظالم بالخصوص غزہ كے آزادی قافلے پر حالیہ حملے كی بھرپور مذمت كی گئی ہے۔
اس سيمينار كے شركاء نے اس بيانیے میں اسرائيلی مظالم كو بين الاقوامی اور انسانی قوانين كی كھلی خلاف ورزی قرار ديا ہے اور غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيلی حملے كے دوران جان بحق ہونے والے افراد پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔
595248