شيعہ اور سنی كے درميان وحدت كا مطلب اعتقادی اصولوں پر سودے بازی نہیں ہے: مفتی مصر

IQNA

شيعہ اور سنی كے درميان وحدت كا مطلب اعتقادی اصولوں پر سودے بازی نہیں ہے: مفتی مصر

سياسی گروپ: مصر كے مفتی "علی جمعہ" نے قاہرہ میں ايران كے مفادات كے محافظ دفتر كے سربراہ "مجتبی امانی" سے ملاقات كے دوران اس بات پر زور ديا ہے كہ شيعوں اور اہل سنت كے درميان وحدت كا یہ مطلب نہیں ہے كہ ان مذاہب كے پيروكار اپنے اعتقادی اصولوں پر چشم پوشی اختيار كر لیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالےسے نقل كيا ہے كہ قاہرہ كے دارالافتاء مصر میں ہونے والی ملاقات میں مفتی مصر نے اس بارے میں كہا ہے كہ پوری دنيا كے مسلمانوں پر واجب ہے كہ وہ ہر قسم كے مذہبی، رنگ ونسل كے اختلافات كو صرفنظر كر كے اتحاد و وحدت كی كوشش كریں اور اس وحدت اسلامی كے مسئلے پر ترجيحی بنيادوں پر توجہ دیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ شيعوں اور اہل سنت كے درميان اتحاد و وحدت كے فروغ كا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے كہ ايك مذہب كے پيروكار دوسرے مذہب كی تعليمات اور اعتقادات كو قبول كر سكیں۔
596285