قدس كو سب سے بڑا چيلنج مسلمانوں اور عربوں كی غفلت ہے: اردن كی امور قدس كمیٹی كے سيكرٹری جنرل

IQNA

قدس كو سب سے بڑا چيلنج مسلمانوں اور عربوں كی غفلت ہے: اردن كی امور قدس كمیٹی كے سيكرٹری جنرل

سياسی گروپ: اردن كی امور قدس بادشاہی كمیٹی كے سيكرٹری جنرل نے مسلمانوں كے نزديك قدس كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس كو سب سے بڑا چيلنج مسلمانوں اور عربوں كی غفلت اور بے حسی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن كی رپورٹ كے مطابق اردن كی امور قدس بادشاہی كمیٹی كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ كنعان" نے اپنی گفتگو میں قدس كی تاريخ اور اہميت كی طرف اشارہ كرتےہوئے اس علاقے بالخصوص مسجد الاقصی كو درپيش خطروں كے بارے میں خبردار كيا ہے۔
اردن كی ادبا اور رائٹرز يونين كے دفتر میں "قدس میں غوروفكر كہ چيلنجز اور ضروری اقدامات" كے موضوع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے انہوں نے ابتداء میں "یہودی سازی اسرائيل سياست" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ بين الاقوامی قوانين میں خئی قرار دادیں منظور ہوچكی ہیں ليكن اسرائيل ان میں سے كسی قرارداد پر عمل نہیں كر رہا۔
انہوں نے قدس كے اہم مسائل اور چيلنجز كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كے چيلنجز میں ے مسلمانوں، عربوں كے كردار كا فقدان، ان كی غفلت، بے فائدہ فيصلوں پر اكتفا، فلسطينيوں كی صفوں میں اختلافات، عربی امن كے منصوبے پر عربوں كا اصرار اور فلسطين كے مسئلے كا امريكہ كے ہاتھوں میں منحصر كرنا جيسے مسائل شمار ہوتی ہیں۔
596504