اسرائيل نے فلسطين پر ظلم كر كے اپنی درندہ صفتی كا ثبوت ديا ہے

IQNA

اسرائيل نے فلسطين پر ظلم كر كے اپنی درندہ صفتی كا ثبوت ديا ہے

سياسی گروپ: لبنانی شيعوں كی سپريم اسلامك اسمبلی كے قائم مقام آيت اللہ قبلان نے كہا ہے كہ اسرائيل كےفلسطين كے مظلوم عوام پر ظلم وستم ڈھا كر اور غزہ كا محاصرہ كر كے اپنی درندہ صفتی كا ثبوت ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنانی روزنامہ "الانتقاد" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے بيروت میں اپنے درس اخلاق میں مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مظلوم كی مدد كرتے ہوئے قدس كی نجات كے لئے متحد ہو جائیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل نے اپنےمظالم میں عدل وانصاف اور انسانی اقدار كو پامال كر ديا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اسرائيل نے ملت فلسطين اور غزہ كے محاصرہ جيسے اپنے وحشيانہ اقدامات كے ذريعے اپنی درندہ صفتی كا ثبوت ديا ہے۔
598269