بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے ۲۱ ممالك منجملہ ۷ اسلامی ممالك میں گزشتہ دو مہينوں كی سروے رپورٹ كے مطابق مصر، تركی اور پاكستان كے فقط ۱۷ فيصد لوگ اوباما كی سياست پر اعتماد كرتے ہیں۔
اسی طرح اس بين الاقوامی ريسرچ سنٹر كی رپورٹ كے مطابق ہر روز اوباما پر دنيا كے لوگوں كا اعتماد كم ہو رہا ہے اور بعض لوگوں كاعقيدہ ہے كہ امريكہ دنيا كے لئے ايك بہت بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
599539