زمبابوے میں اسلامی معارف كے موضوع پر كورس كا اہتمام

IQNA

زمبابوے میں اسلامی معارف كے موضوع پر كورس كا اہتمام

فكرونظر گروپ: رواں ماہ كی ۲۸ تاريخ كو زمبابوے اسلامی معارف كے موضوع پر ايك كورس شروع ہو رہا ہے جو اگلے دو ماہ تك جاری رہے گا اس كورس كا اہتمام زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر نے كيا ہے اور یہ كورس اسی كلچرل سنٹر كی لائبريری میں منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كورس كے انعقاد كا مقصد اسلامی تعليمات كی ترويج اور جوانوں كو معارف اہل بيت(ع) سے آشنا كرنا ہے۔
دو ماہ كے اس كورس میں تاريخ اسلام، اسلامی عقائد، قرآن مجيد، تاريخ انقلاب اسلامی اور امام خمينی(رح) كے افكار پڑھائے جائیں گے۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج اسدی موحد "جامعۃ المصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل شيخ صلح اور حرارے میں ايرانيوں كے مدرسے كے مدير "اسكندر جلالی" اس كورس میں تدريس كریں گے۔
600263