لبنان میں "العزيز" نامی تبليغات اسلامی كمپليكس كا افتتاح

IQNA

لبنان میں "العزيز" نامی تبليغات اسلامی كمپليكس كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: ۱۸ جون ۲۰۱۰ء كو لبنان كے شہر فنيدق میں تبليغات اسلامی كمپليكس كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس اسلامی مركز كی افتتاحی تقريب میں لبنان كے وزير اعظم كے نمائندے خالد زہرمان، لبنان كے مفتی اعظم كے نمائندے شيخ امين الكروی كے علاوہ لبنان كی سماجی شخصيات اور علماء كرام نے شركت كی۔
نحر العلوم انسٹیٹيوٹ كے سربراہ فواد العريس نے اس مركز كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا یہ اسلامی مركز اتحاد و وحدت كے قيام اور افتراق و انتشار كا راستہ روكنے كے لئے قائم كيا گيا ہے اس لئے اس اسلامی مركز كو كوئی شخصی اور گروہی مفادات كے لئے نہیں استعمال كر سكتا شيخ كردی نے بھی اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے لبنان كے مفتی كا پيغام پڑھ كر سنايا۔
انہوں نے كہا جن افراد نے اس مركز كی تعمير میں حصہ ڈالا ہے خدا انہیں جزائے خير دے۔
600113