سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كا "ام درمان" اسلامی يونيورسٹی كا وزٹ

IQNA

سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كا "ام درمان" اسلامی يونيورسٹی كا وزٹ

سياسی گروپ: سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام سيد حامد ملكوتی نے "ام درمان" اسلامی يونيورسٹی كا وزٹ كرتے ہوئے اس يونيورسٹی كے عہديداروں سے ملاقات اور گفتگو كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام سيد حامد ملكوتی اور "ام درمان" اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ پروفيسر "حسن ابراہيم" نے اس ملاقات میں "ام درمان" اسلامی يونيورسٹی اور تہران، مشہد اور شيراز يونيورسٹيوں كے درميان علمی اور تحقيقی تعاون كو فروغ دينے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اس ملاقات میں مشہد مقدس كی رضوی يونيورسٹی اور تہران كی مذاہب اسلامی يونيورسٹی تعليمی شعبوں كے "ام درمان" اسلامی يونيورسٹی كے تعليمی سسٹم سے بہت زيادہ شباہت قرار ديا ہے۔
600063