پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كے خلاف مظاہرہ

IQNA

پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كے خلاف مظاہرہ

سياسی گروپ: كراچی كے شيعوں نے ۲۰ جون كو پاكستان میں شيعوں كے قتل عام پر اعتراض كرتےہوئے اس شہر كی سڑكوں پر تشيع كے دفاع كے غرض سے مظاہرہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Shiite News" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كی "مجلس وحدت مسلمين" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس مظاہرے میں شريك مظاہرين نے پاكستان میں حالیہ ٹارگٹ كلنك كے خلاف مظاہرہ كيا ہے۔
مظاہرين نے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے اور دہشتگردی كے خلاف نعرے لگاتے ہوئے انہوں نے امريكہ اور صیہونی حكومت كو ان تمام تر كاروائيوں كا ذمہ دار ٹہرايا ہے۔
مجلس وحدت مسلمين كے قائدين نے اس مظاہرے میں پاكستان كے اندرونی معاملات میں امريكی مداخلت اور ايران سے پاكستان كے تعلقات كے ختم كرنے كی دھمكی كی مذمت كی ہے۔
601723