بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بين الاقوامی روزنامہ "الشرق الاوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ الازہر كی قرآن وسنت علمی، تحقيقی اسمبلی كی ايك ركن "ھدی الكاشف" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قرآن كريم كو اگر تجويد كے طريقہ پر تلاوت كی جائے تو اسے "ترقيق" اور "ترخيم" كی ضرورت ہے اور خواتين اگر سیٹلائٹ چينلز اور ریڈيو پر اسی تجويد كے طريقے پر تلاوت كریں تو ان كے لئے یہ ممكن نہیں ہے۔
الازہر يونيورسٹی كے ايك محقق "علی نجار" نے اس بارے میں كہا ہے كہ خواتين فقط ماہ مبارك رمضان يا ديگر خواتين كی خصوصی محافل میں ہی تلاوت قرآن كريم كر سكتی ہیں۔
602651