اسرائيلی حملوں كا نشانہ مساجد اور كليسا ہیں

IQNA

اسرائيلی حملوں كا نشانہ مساجد اور كليسا ہیں

سياسی گروپ: لبنان كے شيعہ عالم دين سيد علی مكی نے ۲۷ جون كو اس بات پر زور ديا ہے كہ اسرائيل نے اپنے حملوں میں مساجد اور كليسا كو ٹارگٹ بنا ركھا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكناۡ" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق سيد علی مكی نےلبنان كے مسلمانوں اور عيسائيوں كو ان ظالموں كا مقابلہ كرنے كے لئے ايك دوسرے سے تعاون كی دعوت ديتے ہوئے كہا كہ صیہونی حكومت كے حملوں سے مساجد اور كليسا بھی محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے ملتوں كے درميان محبت اور بھائے چارے كے قيام كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اسلام اور عيسائيت ايك دوسرے سے دشمنی كو قبول نہیں كرتے۔
605611