شيعہ اور سنی اتحاد كے ذريعے اختلاف ايجاد كرنے كی كوششیں بےنتيجہ رہیں گی

IQNA

شيعہ اور سنی اتحاد كے ذريعے اختلاف ايجاد كرنے كی كوششیں بےنتيجہ رہیں گی

سياسی گروپ: جنوب لبنان میں حزب اللہ كے انچارج نے ۲۷ جون كو اپنی ايك گفتگو میں كہا ہے كہ لبنان اور فلسطين كے شيعہ اور سنی مسلمان ايك ہی خندق میں گرفتار ہیں لہذا اتحاد و وحدت كا دامن تھام كر امريكہ اور اسرائيل كی اختلاف ايجاد كرنے والی سياست كو بے فائدہ اور بے نتيجہ بنا دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكناۡ" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق شيخ نبيل قاووق "عكار" علاقے كی تحريك اصلاح اسلامی كے وفد سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ امريكی حكام كے اعترافات اس بات كی عكاسی كرتے ہیں كہ لبنان میں اختلافات كو ہوا دينے اور حزب اللہ كے چہرے كو مسخ كر كے پيش كرنے كے لئے انہوں نے بہت زيادہ اخراجات كیے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مغربی اور غير مغربی ممالك كے بہت زيادہ مال خرچ كرنےكےباوجود حزب اللہ كی سياسی، عوامی اور فوجی طاقت میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
605355