ايران اور سوڈان نے صلح اور عدل كے قيام كے لئے تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

ايران اور سوڈان نے صلح اور عدل كے قيام كے لئے تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی گروپ: سوڈان كے صدر نے ۲۹ جون كو ايران كے جديد سفير سے ملاقات كے دوران صلح وعدل كے قيام كے لئے دونوں ممالك كے باہمی تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سوڈان كے صدر "عمرالبشير" نے اسلامی جمہوریہ ايران كی علاقائی اور بين الاقوامی سياست كی تعريف كرتے ہوئے امن وعدل و انصاف كے قيام كے لئے سوڈان اور ايران كے باہمی تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
سوڈان میں ايران كے نئے سفير جواد ترك آبادی نے اس پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران ايران اور سوڈان كے تعلقات كی اہميت كی وضاحت كرتے ہوئے كہ سوڈان كی وحدت اور ترقی نہ فقط ايران اور خطے كے تمام ممالك كے لئے اہميت كی حامل ہے بلكہ براعظم آفريقہ میں امن وصلح كے قيام میں اہم كردار ادا كر سكتی ہے۔
606833