خبررساں ايجنسی شبستان كی رپورٹ كے مطابق شعبہ سوریہ نے نے سوریہ كے روزنامہ "تشرين" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دمشق میں منعقد ہونے والے اسلامی پارليمنٹس كے اسپيكرز كے اس اجلاس میں سوریہ كے صدر بشار اسد نے شركت كی ہے۔
ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نے كہا ہے كہ اس اجلاس كا مقصد غزہ میں ملت فلسطين كی استقامت اور پائيداری كی حمايت كرنا ہے جو انتہائی كی سخت حالات میں زندگی گرزار رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس اجلاس كی كوشش یہ ہےكہ دنيا والوں كی توجہ كو صیہونی حكومت كے مظالم كی طرف مركوز كرے تاكہ فلسطينی عوام كے حق میں ان كے مظالم كو روكا جا سكے۔
سوریہ كے پارليمنٹ كے اسپيكر محمود الابرش نے بھی كہا ہے كہ اس اجلاس كا مقصد غزہ كے محاصرہ كے توڑنے كے لئے اسلامی پارليمنٹس كی تمام تر كوششوں كو بروئے كار لانا ہے۔
606856