صیہونی حكومت كے جاسوسوں كو سخت سزا دی جانی چاہیے: خطباء جمعہ لبنان

IQNA

صیہونی حكومت كے جاسوسوں كو سخت سزا دی جانی چاہیے: خطباء جمعہ لبنان

سياسی گروپ: لبنان كے مساجد كے خطباء نے ۲ جولائی كو صیہونی حكومت كے جاسوسی گروپوں كی سازشوں سے لبنانی عوام كے ہوشيار رہنے اور ان گروپوں كو شديد سزا دينے كا مطالبہ كياہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے خطباء جمعہ نے لبنان میں صیہونی حكومت كے جاسوسوں كی گرفتاری كی طرف اشارہ كرتے ہوئے لبنانی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ملك كو درپيش خطروں سے نمٹنے كے لئے ايك موقف اختيار كریں۔
صور كے مفتی نے جاسوسی كے گروپوں كے انكشاف میں لبنان كی سكيورٹی اداروں كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان گروپوں نے اپنے دين اور وطن سے خيانت كی ہے اور انہوں نے بہت كم قيمت پر اپنے آپ كو صیہونی دشمنوں كے ہاتھوں فروخت كيا ہے جو ملت فلسطين اور لبنان سے مسلسل دشمنی كرتے آ رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہاكہ فلسطينی عوام ہمارے بھائی ہیں اور لبنان میں مقيم فلسطينيوں كے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہونے چاہئیں۔
608122