"صبح كی انتظار میں" كے موضوع پر تيسرے بين الاقوامی فيسٹيول كی افتتاحی تقريب كا انعقاد

IQNA

"صبح كی انتظار میں" كے موضوع پر تيسرے بين الاقوامی فيسٹيول كی افتتاحی تقريب كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/ابوالفضل صفری: اعلی تعليمی انسٹیٹيوٹ سورہ كے ہال میں ۱۳ جولائی كو "صبح كی انتظار میں" كے موضوع پر تيسرے بين الاقوامی فيسٹيول كی افتتاحی تقريب منعقد ہو رہی ہے جس سے وزارت تعليم كی اعلی كونسل كے انچارج تقرير كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق "در انتظار صبح" نامی بين الاقوامی فيسٹيول كے مركزی دفتر نے اپنے ايك اشتہار میں ۱۳ جولائی كو اس فيسٹيول كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
اس فيسٹيول كی افتتاحی تقريب كے بعد ايك نمائش بھی لگائی جائےگی جو ۲۳ جولائی تك جاری رہے گی۔
اس فيسٹيول كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ بوسنيا، سوئٹزرلينڈ، ہنگری، چين اور ايران سے امام مہدی(عج) كے موضوع پر تقريباً ۵۵۰ آثار اس فيسٹيول كے مركزی دفتر كو ارسال ہو چكے ہیں۔
608053