فلسفہ اور تھيالوجی كے ميدان میں ايران اور يونان كے علمی تعاون میں فروغ

IQNA

فلسفہ اور تھيالوجی كے ميدان میں ايران اور يونان كے علمی تعاون میں فروغ

فكرونظر گروپ: يونان يونيورسٹی كے فيكلٹی آف تھيالوجی كے سربراہ نے اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سےملاقات كے دوران فلسفہ اور تھيالوجی كے ميدان میں دونوں ممالك كے علمی تعاون كے فروغ كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق يونان يونيورسٹی كے فيكلٹی آف تھيالوجی كے سربراہ "نيكلس المپيو" نے اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "طوبی كرمانی" سے ملاقات كے دوران اس يونيورسٹی میں شناخت اسلام كے سنٹر كے افتتاح، فلسفہ اور تھيالوجی كے ميدان میں دونوں ممالك كے علمی تعاون كے فروغ كا مطالبہ كيا ہے۔
يونان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے بھی اس ملاقات میں ايران كے عظيم فلاسفہ منجملہ ملا صدرا كے حالات زندگی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ملا صدرا ارسطو اور افلاطون كے تمام نظريات سے آگاہ تھا اور ان كی كتابوں میں یہ آگاہی مكمل طور پر واضح ہے۔
608985