تركی كی حكمران جماعت كی جانب سے يونيورسٹيوں میں حجاب پر عائد پابندی كو ختم كرنے كی تجويز كی حمايت

IQNA

تركی كی حكمران جماعت كی جانب سے يونيورسٹيوں میں حجاب پر عائد پابندی كو ختم كرنے كی تجويز كی حمايت

سياسی گروپ: تركی كی حكمران جماعت كے پارليمانی گروپ كے سربراہ نے اس ملك كی جمہوريت پسند پارٹی كی جانب سے يونيورسٹيوں میں حجاب پر عائد پابندی كے خاتمے كی حمايت كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے اخبار العالم سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی عدل وترقی پارٹی كے پارليمانی گروپ كے سربراہ نے اس ملك كی جمہوريت پسند پارٹی كی جانب سے يونيورسٹيوں میں حجاب پر عائد پابندی كے خاتمے پر مبنی تجويز كے جواب میں كہا ہے كہ جمہوريت پسند پارٹی كے قائد كو اس تجويز كو تركی كی پارليمنٹ میں پيش كرنا چاہیے تاكہ ہماری حمايت كا مشاہدہ كر سكے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ باپردہ طالبات كو يونيورسٹيوں كے سامنے منتظر نہیں ركھنا چاہیے۔
انہوں نے كہا كہ جمہوريت پسند پارٹی كے سربراہ كو آج اپنی تجويز كو پارليمنٹ میں پيش كرنا چاہیے۔
608952