ارمنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر نےدينی گفتگو كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

ارمنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر نےدينی گفتگو كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی گروپ: ارمنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اس ملك كی حكومت سے كليسا كے تعاون كے تعلقات عامہ كے انچارج سے ملاقات كے دوران دين اسلام اور عيسائيت كے پيروكاروں كے درميان دينی گفتگو كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ارمنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد رضا شكيبا" نے اس ملك كی حكومت سے كليسا كے تعاون كے تعلقات كے انچارج "گارگين" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ گفتگو معاشروں كے متمدن ہونے كی علامت ہے اور اسلام اور عيسائيت اديان كے پيروكار بہت زيادہ مشتركہ نكات ركھتے ہیں۔
انہوں نے دنيا كے مختلف ممالك كے عوام كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے میں استكباری كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ "اچميازدين" كليسا كو ان فرقوں كی خطرناك سرگرميوں كا سدباب كرنے كے لئے منظم پروگرامنگ كرنی چاہیے۔
گارگين نے بھی اس ملاقات میں كہا ہے كہ ہم ايران اور ايرانيوں كو بہت زيادہ اہميت ديتے ہیں اور ہم ان سے دوستی كو اپنے لئے افتخار سمجھتےہیں۔
609797