بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اديان، مذاہب يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد ابوالحسن نواب" نے اس خبر كی وضاحت كرتےہوئے كہا كہ اگر شہيد محمد باقر صدر كی طرح علامہ فضل اللہ نجف اشرف كے حوزہ علمیہ میں مسلسل رہےتو ان كے افكار شہيد صدر كی طرح پيش ہوتے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ علامہ فضل اللہ اپنی مثال آپ تھے اور سماجی سرگرميوں میں بہت آگے تھے۔
حجۃ الاسلام والمسلمين نواب نے كہا كہ علامہ فضل اللہ شيعہ معاشرے كی اندرونی مشكلات پر توجہ كے باوجود اسلامی وحدت كے عظيم معمار شمار ہوتے تھے جس میں معلوم ہوتا ہے كہ وہ عالم اسلام میں شيعوں كے مقام سے بخوبی آگاہ تھے۔
610245