رمضان المبارك میں غزہ كے آزادی كے قافلے میں ملائيشا كی شركت

IQNA

رمضان المبارك میں غزہ كے آزادی كے قافلے میں ملائيشا كی شركت

سياسی گروپ: ملائيشيا كے سوشل معاشرے انسٹیٹيوٹ كی اسلامی كونسل نے ماہ مبارك رمضان میں غزہ كے محاصرہ كو توڑنے اور فلسطينيوں كی امداد كے آزادی قافلے میں اس ملك كی شركت كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نےخبررساں ايجنسی "معا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غزہ كے آزادی قافلے میں ملائيشيا كی شركت كا مقصد مسئلہ فلسطين كی حمايت، غزہ كے محاصرے كو توڑنے كی بين الاقوامی تائيد اور بين الاقوامی سطح پر سرگرم عمل افراد كو شوق دلانا ہے۔
اس كونسل كے اس بيانیے میں آيا ہے اس قافلے كو روانہ كرنے كا مقصد غزہ كے محاصرے كو توڑنے كی غرض سے صیہونی حكومت پر عالمی دباؤ میں اضافہ كرنا اور فلسطينی شہريوں كو انكے مسلم حقوق واپس دلانے كے لئے كوشش كرنا ہے۔
610599