بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے جماران نيوز سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد آيت اللہ سيد محمد حسين فضل اللہ كی رحلت كی مناسبت سے حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حسن خمينی نے حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ كے نام ايك تعزيتی پيغام ارسال كيا ہے كہ جس كا مضمون درج ذيل ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
مجاہد برادر جناب حجۃ الاسلام والمسلمين آقای سيد حسن نصر اللہ (دامت بركاتہ)
آيت اللہ العظمی علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ كی رحلت پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔
اس افسوسناك رحلت پر آپ اور مرحوم كے اہل خانہ اور اسی طرح لبنان كے مسلمانوں اور شيعوں كی خدمت میں تعزيت پيش كرتا ہوں اور خداوند متعال سےان كے درجات كی بلندی كی دعا كرتا ہوں۔
خداوند متعال انہیں پيغمبر اكرم(ص) اور اہل بيت(ع) كے ساتھ محشور فرمائے۔آمين
والسلام
سيد حسن خمينی
610779